شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

اقدام اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 01:53pm

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں میں ڈال دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا نام کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک روانگی سے روکنے کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی درخواست ضمانت منظورکی تھی ، کیس اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

pti

shahbaz gill