کوہاٹ میں 2 فریقین کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے پر پیش آیا
کوہاٹ میں 2 فریقین کے درمیان اراضی کے تنازعے پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں زمین کے تنازعے پر 2فریقین کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوئے ۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔