پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان میں مذاکرات کا نیا دور شروع

ملاقات میں بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
شائع 20 اکتوبر 2022 07:14pm
صوبائی وزیر ناصر شاہ (فوٹو:فائل)
صوبائی وزیر ناصر شاہ (فوٹو:فائل)

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آج ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحفظات اور مطالبات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیربلدیات ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے جبکہ ایم کیو ایم سے عامرخان، خواجہ اظہار ودیگرملاقات میں شامل ہونگے۔

دوسری جانب ملاقات کے باعث ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےاجلاس کا وقت بھی آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

PPP

sindh

MQM Pakistan

Sindh Local Government Election