حیدرآباد: بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک
ڈاکوں کے قبضے سے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد، ایس ایس پی
حیدر آباد میں بائی پاس قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکومارے گئے۔
ایس ایس پی حیدر آباد امجد شیخ کے مطابق چاروں ہلاک ڈاکوں کے قبضے سے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں چاروں مارے گئے۔
امجد شیخ نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوں نے کچھ روز قبل کیش وین سے رقم لوٹی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔