حکومت سندھ نے اساتذہ کی بھرتی کیلئے فارم ڈی کی شرط ختم کردی

درخواست کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔۔۔
شائع 11 اکتوبر 2022 03:52pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (فوٹو:فائل)

حکومت سندھ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےاساتذہ کی بھرتی کیلئے فارم ڈی کی شرط ختم کردی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد جس کے پاس فارم سی ہوگا، اس کیلئے فارم ڈی ہونا ضروری نہیں ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں کے پاس فارم ڈی نہیں تھا ان کیلئے درخواست کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نوکری کے حصول کیلئے فارم ڈی جمع کروانا لازمی ہوتا ہے، کچھ امیدواروں نے ڈومیسائل کی بنیاد پرفارم ڈی بعد میں حاصل کیا تھا۔

Sindh government

Notification

teachers

From D