کراچی کی مویشی منڈی کے جانوروں میں مشکوک بیماری کا انکشاف

سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
شائع 08 جون 2022 06:43pm

کراچی میں واقع ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں ملک کے دیگر حصوں سے جانور لائے جا رہے ہیں۔ وہاں موجود بیوپاریوں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کی جلد پر ایک مشکوک بیماری پائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مارشلنگ ایریا میں لائے گئے جانوروں کا معائنہ کرتی ہے اور مکمل چیک اپ کے بعد ہی جانور منڈی میں بھیجے جاتے ہیں۔