برطانوی وزیراعظم تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہندوستان کا دورہ کریں گے

بورس جانسن کا بطور وزیر اعظم ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
شائع 17 اپريل 2022 12:53pm
فوٹوــــــ اے ایف پی
فوٹوــــــ اے ایف پی

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن 21 سے 22 اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ یہ بطور وزیر اعظم ہندوستان کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔

دریں اثنا 2 روزہ ملاقات کے دوران برطانوی وزیر اعظم 21 اپریل کو پہلے احمد آباد اتریں گے اور پھر دہلی روانہ ہوں گے۔

برطانوی دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم تجارت، دفاع اور یوکرین کے بحران پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کو کورونا کے سبب 2 بار ہندوستان کا دورہ منسوخ کرنا پڑا تھا۔

Boris Johnson

Narendra Modi

UK PM