پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ان کے نکاح کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ ان کی رخصتی 30 مارچ کو ہوگی۔
شائع 27 مارچ 2022 10:34am
ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کھلاڑی کائنات امتیاز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

کائنات امتیاز نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے ساتھ ہی تصاویر شیئر کیں، تاہم ان کے نکاح کی تقریب کراچی میں ہوئی جبکہ ان کی رخصتی 30 مارچ کو ہوگی۔

قومی ویمن کرکٹر نے کائنات امتیاز نے ٹوئٹر پر تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ "ماشا اللہ، مسٹر اور مسز وقار الدین سے ملیے"

اس کے علاوہ انہوں نے ساتھ ہی نظر بد سے بچنے کا ایموجی تصاویر کے ساتھ لگایا۔

Wedding

pakistani crickter

Women Cricket