ابوظہبی میں عمارت کی بالائی منزل پر گیس لیکج کے باعث دھماکا
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہمدان...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہمدان اسٹریٹ پر واقع عمارت کی بلائی منزل پر گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے،دھماکے بعد عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر بریگیڈ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابوظبی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کو خالی کرکے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصانات محدود ہیں۔
عینی شاہد کے مطابق عمارت میں 2 دھماکوں کی آواز سنی گئی جس کے بعد بلڈنگ سے دھواں نکلتے دیکھا گیا۔
UAE
fire
ابوظہبی
building
مزید پڑھیں
مقبول ترین
’دو خاص اور تین سانپوں نے جنرل عاصم منیر کو ہٹانے کی سیٹنگ بٹھائی‘
دنیا کی سب سے طاقتور افواج کی رینکنگ جاری، پاکستان کہاں سے کہاں آگیا
’مجھے اپنی گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں‘، جعلی بیان پر شاہد آفریدی برہم
وزیراعظم کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مشہور زمانہ ایکشن فلم ”جان وک“ کے اہم اداکار انتقال کرگئے
تازہ ترین
Comments are closed on this story.