انگلش فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن نے بیٹنگ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ایڈیلیڈ:آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں جاری ایشز سیریز کے دوسرے ڈے...
ایڈیلیڈ:آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں جاری ایشز سیریز کے دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اسٹار باؤلر جیمز اینڈرسن نے بیٹنگ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے بلے باز بن گئے ہیں،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں جیمز اینڈرسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق پیسر کورٹنی والش 61 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے ہیں، متیاہ مرلی دھرن 56 اورسابق انگلش پیسر باب ولس 55 مرتبہ ناقابل شکست رہے۔
واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا سے جاری ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا،جیمز اینڈرسن اب تک انگلینڈ کیلئے 634 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Record
2nd test match
James Anderson
Ashes test
Aus VS Eng
Adelaide
مزید پڑھیں
مقبول ترین
حکومت نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں اسیربہن عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات
عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں نے بھی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
لندن کنسرٹ: ابرارالحق کو اپنی ’غلطی‘ کااحساس ہوگیا
’عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان آخری تباہی میں عارف علوی نے کرداراداکیا‘
تازہ ترین
Comments are closed on this story.