وزیراعظم کی رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آرکو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں...
شائع 30 اکتوبر 2021 11:45pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں رواں سال37 فیصد زائد ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کومبارکباد دی ہے۔

ہفتے کے روز اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران ٹیکس محصولات 1840 ارب روپے رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس دورانیہ کے مقابلہ میں37 فیصد ہے جس پر ایف بی آر کو مبارکباددیتے ہیں۔

انہوں نےکہااکتوبر میں ٹیکس کے طے شدہ ہدف سےتجاوز کرگیا۔ یہ سب مضبوط معاشی کارکردگی کے باوجود ممکن ہوا۔ پروپیگنڈہ کے باوجود انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

FBR

tax collection