'سندھ میں سرکاری ملازمت کا ریٹ 10 لاکھ روپے تک پہنچ گیا'
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں سرکاری ملازمت کا ریٹ 10 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، کراچی کے ضلع غربی میں 15 ارب روپے کی زمین جعلی اندراج کے بعد جلا دیا گیا، بلاول اور مراد علی شاہ کا ایجنڈہ الگ الگ ہے۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی پر قبضہ کرنا چاھتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ضلع غربی میں ڈپٹی کمشنر نے جون میں سرکاری زمین کے جعلی کھاتے بنائے، اور پھر ریکارڈ کو آگ لگادی گئی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ صوبے میں 10 ہزار اسکول بند پڑے ہیں اور اسکولوں کیلئے فرنیچر کی خریداری میں 7 ارب روپے کا ٹیکا لگایا جارہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ایک سے چار گریڈ کی ملازمین مقامی افراد کو ملنی چاھئیں، مگر سندھ حکومت ملازمتیں فروخت کررہی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔