سینیٹ کا وفد سعودی عرب پہنچ گیا،عمرہ ادا کیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا وفد سعودی عرب...
شائع 10 ستمبر 2021 01:13am

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا وفد سعودی عرب پہنچ گیا ۔

چیئرمین سینٹ نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ، چیئرمین سینٹ نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ،عمرے میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی ، وفد میں سینیٹرمشاہد حسین سید ، سینیٹرڈاکٹرسکندرمندھرو ، سینیٹرمولانا غفورحیدری اور سینیٹر دلاور خان وفد میں شامل ہیں ۔

سعودی حکومت کی جانب سے سینیٹ وفد کو مدعو کیا گیا تھا۔ سینیٹ وفد کا سعودی عرب پہنچنے پر شاہی پروٹوکول کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وفد نے پاکستانی عوام کے کورونا وائرس سے بچاؤ ، فلاح و بہبود اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں ۔ چیرمین سینٹ دورہ کے دوران مدینہ منورہ میں روضہ رسول پربھی حاضری دیں گے ۔