پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پھر کورونا کا شکار ہوگئے۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر کو ہوگا یا نہیں ؟ وفاقی حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ کا تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی ۔
مشیر پارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کہتے ہیں ابھی تک صدارتی خطاب کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ حتمی نہیں ہے ۔
وفاقی حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ کا تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اس قیصر کورونا وائرس کا ایک مرتبہ پھر شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث مشترکہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔
وزارت پارلیمانی امور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل کرے گی ، اس سے قبل مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں سینیٹ کا وفد سعودی عرب پہنچ گیا ۔
چیئرمین سینٹ نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ، چیئرمین سینٹ نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ،عمرے میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی ، وفد میں سینیٹرمشاہد حسین سید ، سینیٹرڈاکٹرسکندرمندھرو ، سینیٹرمولانا غفورحیدری اور سینیٹر دلاور خان وفد میں شامل ہیں ۔
سعودی حکومت کی جانب سے سینیٹ وفد کو مدعو کیا گیا تھا۔ سینیٹ وفد کا سعودی عرب پہنچنے پر شاہی پروٹوکول کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔