سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کرگئے
سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی طویل علالت کے بعد پشاور میں انتقال کرگئے ۔ انکی عمر چھیاسٹھ سال تھی اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اپنے وسیع تجربے کے باعث وہ افغان امور پر ماہر تصور کیے جاتے ہیں ۔
ٹوئیٹ میں وزیراعظم عمران نے رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا شمار ملک کے معزز ترین صحافیوں میں ہوتا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ رحیم اللہ یوسف زئی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا تھا جو کہ لوگوں کی رائے بدل سکیں یا پھر اس پر اثرانداز ہوں ۔
صدر پاکستان عارف علوی نے بھی اس حوالے سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ رحیم اللہ یوسف زئی کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا ہو۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال کو صحافیوں کے دور کا اختتام قرار دیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسف زئی کی پاکستان کے سرحدی علاقے اور افغان امور پر جتنی گرفت تھی شاید ہی اتنی کسی اور کی ہو۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔