پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر
مسلم لیگ نون نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔ لیگی راہنما کہتے ہیں حکومتی بیڈ گورننس کا یہ عالم ہے کہ ہر تین ماہ بعد چیف سیکرٹریز اور آئی جی تبدیل کردیئے جاتے ہیں۔ عمران خان اپنا پرچی کا وزیراعلی تبدیل کرکے دیکھیں، شاید بہتری آ جائے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما ملک احمد خان، رانا مشہود اور اویس لغاری نے حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ملک احمد خان بولے چیف سیکریٹری اور آئی جیز کی بار بار تبدیلی حکومت کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تین سالوں میں حکومت صوبے کے عوام کو سستا علاج دے سکی، نہ ہی مہنگائی پر قابو پاسکی ۔
لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بزدار حکومت گرانے کی آفر کی لیکن ہمارے پاس نمبر پورے نہیں تھے، نمبر پورے کرنے کیلئے ہم ہارس ٹریڈنگ کے حق میں نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔