'ملک آزاد ہوگیا، اب اسلامی نظام قائم ہوگا'
امارت اسلامی افغانستان کے امیرالمومنین ملاہیبت اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک آزاد ہوگیا، اب اسلامی نظام قائم ہوگا۔
انہوں نے ملک کے دفاع۔ ترقی وخوشحالی کے عزم کا اظہار کیا اور کہا بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے تعاون بھی مانگ لیا اور سفارت کاروں کو تحفظ کی یقین دہانی کروا دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،انسانی حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
دوسری جانب نئی عبوری حکومت میں نمائندگی نہ ملنے پر افغان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔
خواتین کابل میں مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔
تاہم طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کابل میں مظاہرے انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کردیئے اور کہا احتجاج میں امارت اسلامی کے رہنماؤں کے لیے نازیبا زبان استعمال کی جارہی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔