علی گیلانی کی زندگی مزاحمت کا استعارہ، تعزیتی ریفرنس

وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی زندگی مزاحمت...
شائع 08 ستمبر 2021 08:06pm

وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی زندگی مزاحمت کا استعارہ ہے، تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں شرکا کا کہنا تھا کہ ان جیسے لوگ جیسے لوگ آپ کو دنیا میں کم ملیں گے، ان کا ایک ہی نعرہ تھا ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ۔

تحریک آزادی کشمیرکے سرخیل سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس نیشنل پریس کلب میں ہوا۔

ریفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیرفخرامام نے کہا کہ علی گیلانی ایک ادارہ تھے، قائدِ اعظم کی کاوشوں کی وجہ سے اس خطے کا نام پاکستان ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم لوگ سیکھیں، انیس سو اکتیس سے آج تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی ریاست کے لئے قربانی دے چکے ہیں، کشمیر کا انقلاب 1846 سے چل رہا ہے ۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعتیق نے کہا کہ آج سید علی گیلانی کی تحریک کو آگے بڑھانے کے عذم کا اظہار کرتے ہیں، علی گیلانی کے گھر والوں کے ساتھ برا سلوک اپنایا گیا، کشمیر کے لوگ غیر مشروط طور پر پاکستان سے ملنے کو تیار ہیں ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ قائدِ اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، کشمیریوں کو صرف ایک ہی نعرہ ہے آزادی کا ۔