پاکستان کی پنج شیر یا افغانستان میں مداخلت افواہ قرار
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی پنج شیر یا افغانستان میں مداخلت افواہ اور پروپیگنڈا ہے، ہم نے 20 سال دنیا کی سپرپاور کے قبضے کے خلاف جدوجہد کی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ طالبان میں تمام علاقوں، زبانوں اور قبائل اور گروہوں کے لوگ ہیں، سب کی نمائندگی ہے، ہر فرد اس ملک کا نمائندہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے، سب کے ساتھ یکساں اور برابری کا سلوک ہوگا۔
انہوں نے نئی حکومت میں اہم عہدیداروں کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمدحسن اخوندہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملاعبدالغنی برادرنائب سربراہ گے، سراج حقانی وزیرداخلہ،ملاہدایت اللہ وزیرمالیات ہونگے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات ہونگے، مولوی محمد یعقوب مجاہدوزیردفاع ہونگے، ملاامیرخان متقی وزیرخارجہ ہونگے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔