وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزرا کی ملاقاتیں
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزرا سے ملاقاتیں ہیں ۔
ملاقات میں عمران خان کہتے ہیں وفاقی حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ کراچی میں روزگار کیلئے مزدوروں و افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملاقات کی۔
وزیراعظم کو کراچی کی ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے کے آغاز کی منظوری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ماضی میں حکومتیں ملک کے اقتصادی مرکز کراچی کو نظر انداز کرتی رہیں۔ کراچی میں روزگار کیلئے مزدوروں و افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے علاوہ افغانستاں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو انڈسٹریل زونز کی تعمیر، برآمدی ہدف کے حصول، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کیلئے اقدامات اور آٹو پالیسی پر عملدرآمد پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداوار رواں مالی سال کیلئے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کی امید ہے جو کہ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے خوش آئند ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔