سندھ:کورونا، 17 سال یا زائد عمر کے طالبعلموں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ویکسین لگانے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے اور ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے اجلاس کے بعد ابہام ختم ہوگیا۔ صرف 17 سال اور اس سے بڑی عمرکےطلبہ کو ویکسین لگائی جائیگی۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کو ویکسین لگائی جائیگی۔ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے اجلاس کے بعد ابہام ختم ہوگیا۔
ویکسینیشن کےلئے کلاس سے زیادہ عمر کا خیال رکھا جائیگا جبکہ طلبہ کوویکسین لگانے کا عمل والدین کی اجازت سے مشروت کیا گیاہے۔0پہلے والدین سے انکی رضامندی کا فارم لیا جائیگا۔ صرف رضامندی دینے والے والدین کےبچوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔
سرکاری اسکول، کالجوں میں محکمہ صحت کے تعلقہ افسران کی نمائندہ ٹیمیں، پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہوگا جبکہ پرائیویٹ اسکول وکالجوں میں بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکولز کے نمائندگان ٹیم میں شامل ہونگے۔
ہر ہائیرسیکنڈری اسکول اور کالج میں جاکر ٹیمیں ویکسی نیشن کا عمل انجام دیں گی۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے کراچی کے عائشہ باوانی کالج میں والدین کی اجازت سے طالبات کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق والدین کو بھی رضامندی کے فارم جاری کردیے گئے ہیں محکمہ صحت مختلف اسکولوں کو ویکسی نیشن سینٹر بنائے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔