'بھارت افغانستان سے سبق حاصل کرے'

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کا چہرہ...
شائع 06 ستمبر 2021 09:11pm

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے ۔ بھارت افغانستان سے سبق حاصل کرے جذبہ حریت کو بھارت اب دبانہیں سکتا ۔

اسلام آباد میں یوم دفاع پاکستان اور سید علی گیلانی مرحوم کے حوالےسے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آزادی کا وقت آنے والا ہے آج بھارت خود پسپائی پرمجبور ہوچکا ۔ سید علی گیلانی کی جس طرح بھارتی افواج نے تدفین کی پوری دنیا نے مذمت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کر رہا ہے برٹش پارلیمنٹیرین اسی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وفاقی وزیرفخرامام نےکہا کہ امریکہ کو افغانستان پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سید علی گیلانی نے متحد ہونے کا درس دیا ۔ کشمیر سے ہندوستان کو بھگائیں گے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے ۔

تقریب سے سابق سینیٹر عبدالقیوم ملک، راجہ نجابت حسین اورعںدالحمید لون سمیت دیگر مقررین نے خطاب میں سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی جہدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔