حیدر آباد، ٹھٹھہ میں بھی بارش، پانی جمع

حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں بھی بارش ہوئی ہے اور نشیبی علاقوں میں...
شائع 05 ستمبر 2021 12:41am

حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں بھی بارش ہوئی ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی عوام دہائیاں دیتے رہے

ادھر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، ضلع ٹھٹھہ میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے برساتی پانی کے ساتھ گندگی کے ڈھیروں نے صورتحال مزید ابتر کردی اور تعفن اٹھنے لگا۔

عوام کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو ہرسال کروڑوں روپے دیے جاتے ہیں تاہم بلدیاتی افسران کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کو ہمیشہ برسات میں اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی سندھ صورتحال کا نوٹس لیں۔

دوسری جانب کراچی میں آج بھی رم جھم،آسمان پرکالی گھٹائوں نےڈیرےڈالےپھر بادل جم کربرسے، بارش سے سڑکیں تالاب کامنظرپیش کرنےلگیں اورشہریوں رحمت شہریوں کےلیےزحمت بنی،ایڈمنسٹریٹرکراچی بھی شہرکےدورے پرنکلےاورانتظامات کےدعوےکیے۔

کراچی میں جل تھل، آج بھی ہونےوالئ بارش نےسڑکوں کوتالاب میں تبدیل کردیا۔ صدر،لانڈھی کورنگی،ائیرپورٹ،ملیر،سرجانی کےاطراف بھی خوب بارش ہوئی۔