'شہباز شریف کرپشن کے زکوٹا جن ہیں'
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ن لیگ کرپشن بچانے کیلئے حکومت پر تنقید کررہی ہے۔ شہبازشریف تو کرپشن کے زکوٹا جن ہیں۔ پکڑے جاتے ہیں تو یہ لوگ پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو مریم پر اعتماد نہیں، عظمیٰ بخاری بیگم صفدر کی ترجمان ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب دفتر کےباہر آڈٹ رپورٹ کا شور مچایا گیا۔ لوٹ مار ایسوسی ایشن آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر عوام کو گمراہ کررہےہیں، ن لیگ نے کتنی کرپشن کی سب ریکارڈ ہے۔ دس سال کی آڈٹ رپورٹ منگوالیں سب سامنے آجائےگا،
ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹرجنرل کی رپورٹ پرعوام کو گمراہ کیا جارہا ہے، ن لیگ نے کتنی کرپشن کی سب ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماوں کے درمیان الیکشن کمیشن کےاراکین کی تقرری پربات چیت ہوئ۔ی
اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔بلاول بھٹواورشہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
بات چیت میں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پربھی گفتگوکی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔