کراچی : بارش، کے الیکٹرک کے190 فیڈرز ٹرپ
بارش کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور چند بوندیں پڑتے ہی ایک سو نوے فیڈرز ٹرپ کرگئے، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں کی بتی گل ہوگئی۔
کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔ اور کے الیکٹرک کے 190 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔جس کے باعث نارتھ کراچی ، مسلم ٹاؤن، اورنگی، کورنگی، لیاری،کھارادر، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
ملیر، ایئر پورٹ، سعدی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ڈیفنس، کلفٹن میں بھی بجلی رفو چکر ہوگئی۔
شہر کے بیشتر مقامات پر کے الیکٹرک کی پی ایم ٹیز ، لنک سوئچز، اور تار ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے متعدد علاقوں کی بجلی بحال کرنے کا دعوی کیا ہے اور ساتھ ہی صارفین سے تعاون کی اپیل بھی کردی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔