طالبان پنج شیر کے گورنر آفس پہنچ گئے
پنج شیر کے محاذ پر طالبان کو ایک اور کامیابی ہوئی ہے اور طالبان پنج شیر کے گورنر آفس پہنچ گئے، طالبان نے وادی پنج شیر پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر نے کہا ہے کہ پریشان کرنے والوں کو شکست ہوگئی ہے اور پنج شیر اب ہماری کمان میں ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن فورسز کے رہنماؤں میں سے ایک امر اللہ صالح نے کہا ہے کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں اور مزاحمت جاری رہے گی۔
پنجشیر احمد مسعود اور ان کے حامیوں کے کنٹرول میں رہا ہے ،وادی پر کنٹرول کے لیے طالبان اور احمد مسعود کے حامیوں کے درمیان کئی دنوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران پاکستانی حکام کی طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی ،اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہو گی۔
دوسری جانب معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔
سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وادی پنج شیر کا مغربی حصہ پہلے ہی کنٹرول میں آچکا ہے جب کہ اس وادی کے مشرقی علاقے بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔