ترک یوٹیوبر نے خود کو زندہ دفن کر دیا

ترکی میں ایک 25 سالہ یوٹیوبر محمد بہجیجک نے خود کو تابوت میں دفن...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2021 10:41am

ترکی میں ایک 25 سالہ یوٹیوبر محمد بہجیجک نے خود کو تابوت میں دفن کر دیا، جو انہوں نےخاص طور پر اپنے لیے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

اپنے اس 6 گھنٹے کے تجربے کے دوران انہوں نے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم کا استعمال کیا۔

محمد بہجیجک نے اپنے ساتھ ایک آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اور متعدد طبی آلات بھی رکھے تاکہ قبر میں موجودگی کے دوران ان کی صحت کی نگرانی کی جا سکے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہجیجک نے یہ قدم اپنے فالورز سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا۔ وہ وعدہ یہ تھا کہ اگر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد مخصوص عدد تک پہنچ جائے گئی تو وہ قبر میں اتر ہو جائیں گے۔

تابوت کے ڈیزائن اور اس کی تیاری میں 20،000 ترک لیرا یعنی 2،400 امریکی ڈالر صرف ہوئے۔