پنجاب میں مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش نے موسم...
شائع 04 ستمبر 2021 12:01am

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

گہرے بادل، ٹھنڈی ہوائیں اور پھر موسلادھار بارش نے پنجاب کے مختلف مقامات پر بدلے موسم نے سماں سہانا کردیا۔ لاہور میں بھی بادل جم کر برسے جس سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہریوں کو بدلا موسم بہت بھا گیا۔

وہاڑی، بورے والا، شرقپور شریف، شیخوپورہ، وزیر آباد، کامونکی، بہاولنگر اور قصور میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی اور بالائی پنجاب میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔