تاریخی کامیابی حیدر علی ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
قوم کے ہیرو کی تاریخی کامیابی پر حیدر علی ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے حیدر کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔
ایتھلیٹ حیدر علی کوسوشل میڈیا پرخوب سراہا جانےلگا ٹوئیٹر پر حیدرعلی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔
وزیراعظم، وزیرخارجہ سمیت مختلف شخصیات اورعوام کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ایتھلیٹ حیدرعلی کو فخر پاکستان قراردیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےبھی حیدرعلی کو بہترین جیت پرمبارکباد دی۔
سینیٹر فیصل جاوید نےکہا قوم کوآپ پرفخرہے ، گولڈ میڈل جیت کر آپ نے تاریخ رقم کردی۔
کرکٹر بابر اعظم اور گلوکارعلی ظفر نےبھی حیدرعلی کی جیت پر خوشی کا اظہارکیا۔
فاطمہ نے کہا کہ پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے اور سبزہلالی پرچم سربلندکرنے پر آپ کو قوم کا سلام ہے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کیلئےگولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا، حیدر علی نے پیرالمپکس ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔
حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔