ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ،چوبیس اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری
ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اورکورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر این سی او سی نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی ۔
وزیراعظم نے وفاقی دارلحکومت سمیت ملک بھر سے 24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 سے گیارہ ستمبر تک بند رہیں گے ۔ شہر میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ۔ پرائیوٹ سکولزایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا ۔
ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15 اور خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ خصوصی اقدات کے تحت تمام متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی ۔
این سی او سی کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام تمام امتحانات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات کردی گئی ۔
پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے کیخلاف ڈٹ گئیں ۔ سیکرٹری پرائیوٹ سکولز وحید خان کا کہنا ہے کہ تعلیم کش پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں ۔65فیصد سکولوں میں ویکسیشن ہوچکی ہے پھر بھی ایسا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔