کراچی : بارش، کھڑا ہونیوالے پانی سے ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں برسنے والی ابر رحمت انتظامی نااہلی کے باعث زحمت میں...
شائع 03 ستمبر 2021 08:13pm

کراچی میں برسنے والی ابر رحمت انتظامی نااہلی کے باعث زحمت میں تبدیل ہوگئی۔

نارتھ کراچی۔ گلشن اقبال،ملیر،گلستان جوہر سمیت مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ سڑکیں اور شاہراہیں جھیل کا منظر پیش کرتی رہیں۔

حیدری کا برساتی نالہ ابل پڑا۔ ناگن چورنگی پر اسکول وین پانی میں پھنسی رہی۔ سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں اکتالیس اعشاریہ دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر تینتیس اور نارتھ کراچی میں اٹھائیس ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہرقائد میں بادلوں کی دھواں دھار اننگز نے انتظامیہ کوکلین بولڈ کردیا۔ شہر کی سڑکیں اور شاہراہیں برسات کے بعد تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔

سفاری پارک کے سامنے والی سڑک پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں ڈوب گئیں۔

نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم میں برساتی نالے ابل پڑے۔

نکاسی آب کے ناقص انتظآمات کے باعث شہری سڑکوں پر رلتے رہے۔ سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاون میں اکتالیس اعشاریہ دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔