انتخابی عمل کے مراحل میں اصلاحات کی ضرورت
صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ شفاف، محفوظ ، غیر جانبدار انتخابات کیلئے انتخابی عمل کے تمام مراحل میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ، انتخابی نظام بہتربنانے کیلئے اجتماعی کاوشیں تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز کی قومی ذمہ داری ہے ۔
صدرعارف علوی کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ جس میں وزیراطلاعات فواد چوہدری ، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے شرکت کی ۔ اعظم سواتی ، مشیربرائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کے موجودہ انتخابی قوانین بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر نے کہا کہ شفاف، محفوظ ، غیر جانبدار انتخابات کیلئے انتخابی عمل کے تمام مراحل میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے، انتخابی نظام بہتربنانے کیلئے اجتماعی کاوشیں تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز کی قومی ذمہ داری ہے ، آئی ووٹنگ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کوششوں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر نے پاکستانی عوام کے بنیادی سیاسی حقوق کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا عمل آگے بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں ، اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو خواتین امیدواروں خصوصاً مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے زیادہ جمہوری عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے شکوک و شبہات دور کرنے ، آگاہی پیدا کرنے کیلئے عملی مظاہرے دکھائے جارہے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔