گلگت کےلئے آئینی پیکج، دوسرا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو ارسال
وزیر قانون کی زیر صدارت آئینی پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے، گلگت بلتستان کے آئینی پیکیج کا دوسرا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا گیا ۔
آئینی پیکج کے حوالے سے وزیر قانون نے متعدد اجلاسوں کی صدارت کی۔ ان اجلاسوں میں چیف منسٹر گلگت بلتستان،وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئرز علی امین گنڈاپور، سیکریٹری برائے کشمیر افیئرز، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معید یوسف ان کی ٹیم اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد گلگت بلتستان کے آئینی پیکیج کا دوسرا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا گیا۔ آئینی پیکج کا مسودہ بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے وزیراعظم کو ارسال کیا۔ اجلاس میں تمام متعلقین کی آراء کو زیر غور لایا گیا جس کے بعد آئینی پیکج کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔ آئینی پیکج کو حتمی شکل دینے کے لیے بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت وزارت قانون و انصاف میں دن رات کام کیا گیا۔ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان کو عارضی صوبے کا درجہ دینے کے حوالے سے کام ہو رہا ہے۔ یہ آئینی پیکیج اقوام متحدہ کی قراردادوں، انٹرنیشنل لاز، اور بین الاقوامی آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کے آئینی پیکج کے مسودے کی کاپی وزیر خارجہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، چیف منسٹر گلگت بلتستان، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری خارجہ کو بھی بھجوا دی گئی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔