'افغان امن عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں کردار...
شائع 03 ستمبر 2021 12:58am

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سلوانیہ کے ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

رابطے میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات خرابی کا شکار ہوئے تو سب زمے دار ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے پورے خطے کا فائدہ ہوگا

امریکا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو طالبان کو افغانستان کی بطور نئی حکومت کے تسلیم کرنے کےلئے کوئی جلدی نہیں.

دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکا کے افغانستان سے انخلاء اور حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ساکی نے کہا ہے کہ حامد کرزئی ائیر پورٹ کا کُھلا رہنا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ اس معاملے میں ہم اپنے اہم اتحادیوں یعنی ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ زیادہ اہم موضوع ائیر پورٹ کے سِول حصے کا دوبارہ سے فعال ہوناہے۔ اس طرح نہ صرف انسانوں کا انخلاء آسان ہو گا بلکہ عالمی خوراک پروگرام جیسے پروگراموں کے ذریعے انسانی امدادی کی بھی علاقے میں رسائی ممکن ہو سکے گی"۔

ساکی نے امریکا کے افغانستان سے انخلاء کا دفاع کرتے ہوئے کہا ملک سے نکلنے کے خواہشمندوں کے معاملے میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔