جدوجہد آزادی کشمیر ، مرحوم حریت رہنما علی گیلانی کے چرچے

حریت رہنما علی گیلانی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں ، اور انکو...
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2021 09:49pm

حریت رہنما علی گیلانی اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں ، اور انکو مقامی قبرستان میں بھی سپرد خاک کردیا گیا ہے ،وفات کے بعد علی گیلانی ٹوئیٹر پر بھی ٹرینڈ بن گیا اور کئی صارفین علی گیلانی کی جدوجہد آزادی کشمیر اور بھارتی فوج کے ظلم وستم سے متعلق بات کرتے ہوئے نظر آئے اور کئی نے انکی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم علی گیلانی نے اپنی وفات کے بعد یہ نظریہ نسل کیلئے چھوڑا ہے کہ زندگی بھر جبر کیخلاف ڈٹ کر کھڑے رہنا چاہیئے اور حق اور آزادی کیلئے آواز بلند کرتی رہنی چاہیئے۔

ایک ٹوئیٹر صارف نے تصویر بھی شیئر کی ، تصویر میں علی گیلانی کی قبر پر کشمیریوں کو فاتحہ پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئیٹ شیئر کی جس میں بھارتی فوج کو دکھایا گیا ہے کہ وہ مرحوم علی گیلانی کے اہلخانہ کو ڈرا و دھمکا رہے ہیں کہ علی گیلانی کی تدفین جلد ازجلد کردی جائے۔