کامیڈی کنگ عمر شریف کی وہیل چیئر پر تصویر وائرل
پاکستان میں کامیڈی کنگ کے لقب سے پہچانے جانے والے عمر شریف کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔ تصویر میں عمر شریف شدید علیل نظر آرہے ہیں ۔ اور انکی حالت بظاہر کافی ناگفتابہ نظر آرہی ہے۔
ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ عمر شریف کی حالت صحیح نہیں ہے ،اور وہ علیل ہیں اسلئے درخواست ہے کہ انکی روبہ صحت ہونے کیلئے دعا کریں۔
تصویر دیکھ کر انکے مداحوں اور سوشل صارفین نے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
تاہم انکی فیملی کے ذرائع نے میڈیا ادارے کو بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کی طبیعت صحیح ہے اور وہ صرف معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال جاتے ہیں ، فیملی ذرائع نے مزید بتایا یہ تصویر پرانی ہے ، عمر شریف بیمار ضرورت ہیں لیکن اس سے عمر شریف کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
دوہزار سترہ میں بھی عمرشریف کی موت کی جھوٹی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اس افواہ کو اس تصویر سے مزید تقویت ملی تھی جس میں عمر شریف بیڈ پر بیمار حالت میں لیٹے ہوئے تھے جس کے بعد کئی صارفین نے عمر شریف کی اس خبر کو نہ صرف شیئر کیا تھا اور عقیدت کا اظہار کیا تھا،
پھر عمر شریف کے بیٹے کی جانب سے اس حوالے سے تردید جاری کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ عمر شریف تاحال حیات ہیں اور زیر علاج ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔