افغانستان سے روانہ ہونے والا آخری امریکی فوجی ۔ ۔ ۔

کرسٹوفر ڈوناہو وہ امریکی فوجی ہیں جوکہ تمام امریکی فوجیوں کے...
شائع 31 اگست 2021 11:31pm

کرسٹوفر ڈوناہو وہ امریکی فوجی ہیں جوکہ تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سب سے آخری میں افغانستان سے روانہ ہوئے ہیں ۔

افغانستان پر مسلسل بیس سال تک قبضے اور دوہزار چارسو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا نے وہاں سے اپنی فوجیں نکال لی ہیں۔ کرسٹوفر ڈوناہو وہ فوجی ہیں جوکہ سب سے آخر میں افغانستان سے روانہ ہوئے ہیں ۔

امریکی محکمہ دفاع نے کرسٹوڈوناہو کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈوناہو نے اپنی فوجی یونیفارم پہنی ہوئی ہے اور ہاتھ میں اسلحہ پکڑے ہوئے جہاز پر سوار ہورہے ہیں اور پس منظر میں کابل ایئرپورٹ کے ہنگر نظر آرہا ہے۔

یہ تصویر نائب ویژن کیمرے سے بنائی گئی ہے ۔

کرسٹوفرڈوناہو کو رواں ماہ ہی افغانستان میں تعینات کیا گیا تھا اوروہاں پر کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمے داری انکی ڈیوٹی تھی۔ڈوناہو امریکی فوج کے سربراہ کے اسپیشل اسسٹنٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ اور وہ افغانستان میں اسپیشل آپریشن جوائنٹ فورس کے کمانڈر بھی رہے چکے ہیں ۔

اپنی فوجی کیریئر میں ڈوناہو کو عراق ،شام ، افغانستان، شمالی افریقا اور مشرقی یورپ میں سترہ مرتبہ تعینات کیا جاچکا ہے۔

Source: Yahoo News