جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کیلئے رولز آف بزنس کی منظوری
پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار اور خود مختار بنانے کیلئے رولز آف بزنس کی منظوری دیدی،،جنوبی پنجاب تین ڈویژن اور گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگا،عثمان بزدار کہتے ہیں چودھری پرویز الہی سمیت سب کا مشورہ سنتا ہوں اور عمل بھی کرتا ہوں۔
پنجاب کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو خود مختار بنانے کیلئے رولز آف بزنس منظور کر لئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور عملہ بھی تعینات کر دیا ہے، جنوبی پنجاب تین ڈویژن اور گیارہ اضلاع پر مشتمل ہوگا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو تمام ضروری اختیارات اور فنڈز حاصل ہوں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب ہو یا وسطی پنجاب سارا پنجاب ہمارا ہے، تبادلے انتظامی ضرورت کے مطابق کئے جاتے ہیں۔ اسپیکر سمیت سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ان کے آئیڈیاز پر کام بھی کرتے ہیں۔ عوام کے مسائل سننے کیلئے ہیلی کاپٹر پر ان کے پاس جانا بُری بات نہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مینار پاکستان واقعہ پر حکومت نے فوری ایکشن لیا اورملزمان کو گرفتار کیا گیا، غفلت کرنے والوں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے، واقعہ میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔