افغانستان : شہریوں کو بینکوں سے پیسے نکلوانے میں شدید دشواری،لمبی قطاریں
افغانستان میں شہریوں کو بینکوں سے پیسے نکلوانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد اب پیر کے روز کھلنے والے بینکوں کے باہر مقامی افراد کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ طالبان کی جانب سے بینکوں سے پیسے نکلوانے کے حوالے سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔
افغانستان کو مالی بحران کا سامنا ہے طالبان کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ شہری ہفتے میں صرف دوسو ڈالر تک بینکوں سےنکلوا سکتے ہیں ۔ جس کے بعد افغان شہریوں کی بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ان کو بینکوں سے پیسے نکلوانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کے ملک سے فرار کے بعد افغانستان میں لوٹ مار اور تشدد کے خدشے کے باعث پندرہ اگست سے بینک بند پڑے تھے۔
تاہم اب پیر کے روز یہ بینک دوبارہ کھلے ہیں جس کے بعد یہ صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے۔
Kabul cash crisis - People are waiting behind the gate of the bank, some of them even spent last night here. pic.twitter.com/QSc7A3ljjF
— Muslim Shirzad (@MuslimShirzad) August 30, 2021















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔