نیب : بدعنوانی،17 انکوائریز کی منظوری

قومی احتساب بیورونے بدعنوانی کے مختلف کیس میں 17انکوائریزکی...
شائع 31 اگست 2021 07:36pm

قومی احتساب بیورونے بدعنوانی کے مختلف کیس میں 17انکوائریزکی منظوری دے دی ، اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کے خلاف انویسٹی گیشنزکی منظوری بھی دی گئی ۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال ان افراد کو انصاف کےکٹہرے میں کھڑا کیا جن سےاحتساب کے بارے میں پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا ۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ بورڈ نے 17انکوائریزکی منظوری دی جن میں اومنی گروپ کے شوگرملزکے مالکان ،اوجی ڈی سی ایل افسران ،نجی ہاؤسنگ ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹیرز افسران اورسابق منیجنگ ڈائریکٹرپی آئی اے محمد اعجاز ہارون کے خلاف خلاف ہیں ۔

اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ کے خلاف نوسٹی گیشنزکی منظوری بھی دی دی گئی ۔

چئیرمین نیب جاوید اقبال نےکہا کہ شوگر، آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، اختیارات کا ناجائزاستعمال، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔