پنجاب : مخلتف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار اور...
شائع 31 اگست 2021 12:51am

لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ رائیونڈ اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ فیصل آباد، بھلوال، ملتان، پتوکی، جھنگ، جلالپور پیروالہ، اور چنیوٹ میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے باعث چنیوٹ اور فیصل آباد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔