پی آئی اےکاافغانستان میں انسانی ہمدردی مشن

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا پی آئی ...
شائع 30 اگست 2021 10:39pm

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا.

پی آئی اےکاافغانستان میں انسانی ہمدردی مشن جاری ہے اور پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزار شریف پہنچ گیا ۔

طیارہ دبئی سےخوراک اورادویات لیکرمزارشریف پہنچا۔پی آئی اےکےخصوصی بوئنگ777سےامدادپہنچائی گئی۔

امدادی سامان اقوام متحدہ کی جانب سےافغانستان پہنچایاگیا۔ادوایات کی کمی کےباعث افغان بھائی مشکلات کاشکارتھے۔

معاون خصوصی فیصل سلطان نےآپریشن میں اہم کرداراداکیا۔ سی ای او پی آئی اے کے مطابق پی آئی اےانسان دوست مشن جاری رکھےگا۔

دوسری جانب افغانستان سے غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی انخلاء کی اجازت ہوگی،طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی۔ طالبان کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ غیر ملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے انخلاء کی اجازت ہو گی۔

طالبان نے 100 ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اس حوالے سے ان ممالک نے مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے۔

طالبان نے جن 100 ممالک کو مسافروں کے انخلاء کی یقین دہانی کروائی ہے ان میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیٹو اور یورپی یونین شامل ہیں لیکن اس فہرست میں روس اور چین کا نام شامل نہیں ہے۔

امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان نے کہا کہ طالبان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی امریکی افغانستان میں رک گیا ہے تو وہاں پھنسے گا نہیں بلکہ اسے 31 اگست کے بعد بھی جانے کی اجازت ہو گی۔