'دنیا کو جان لینا چاہیئے کہ کشمیر ایشو کے حل کے بغیر استحکام ممکن نہیں'

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود آج...
اپ ڈیٹ 30 اگست 2021 10:15pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود آج الحمدللہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔دنیا کو جان لینا چاہیئے کہ کشمیر ایشو کے پرامن حل کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں.

قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع اور کشمیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران پارلیمانی وفد کو سرحدی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے میں آرمی چیف نے علاقائی ربط کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مغربی علاقے میں سرحدی انتظام پر بروقت اقدامات اٹھائے ہیں ۔ بروقت اقدامات، تمام چیلنجز کے باوجود آج الحمدللہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی، سینٹ و قومی اسمبلی کی ڈیفنس کمیٹیوں کے اراکین پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

وفد کو سیکیورٹی کے ماحول، بارڈر پرصورتحال، اورامن و استحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وفد سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں حالات معمول پر لانے میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔

وفد کو آرمی چیف نے مزید بتایا کہ مغربی سرحدوں پر بروقت انتظامات اور اقدامات کی وجہ سے آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، ہم کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئیے تیار ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کہ خطے کی دیرپا ترقی کے لئیے افغانستان میں امن اہم ہے۔

آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیر کے عوام کے لئیے پاک آرمی کی بھرپور سپورٹ اور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہیئے کہ کشمیر ایشو کے پرامن حل کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں، اجلاس میں قومی سوچ اور ہم آہنگی کے ذریعہ متشدد انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا ا عادہ کیا گیا ۔