'وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے'

پی پی چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےآمروں کےخلاف جہدوجہدکی ہے،
شائع 29 اگست 2021 12:48am

پی پی چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےآمروں کےخلاف جہدوجہدکی ہے، جیالےاپنےحقوق کاتحفظ کرنااورحق چھینناجانتےہیں۔ سلیکٹڈ حکومت کامقابلہ صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے، وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت کےمقابلےکیلئےایک بارپھرمیدان میں اترناہوگا، سلیکٹڈ حکومت کامقابلہ صرف پیپلزپارٹی کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ غیرجمہوری حکومت عوام کےحقوق چھینتی ہے، وفاقی حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بیروزگاری اورمہنگائی بڑھی، مہنگائی کی شرح بنگلہ دیش سےبھی زیادہ ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سےزیادہ مہنگائی ہے، پی ٹی آئی نےعوام کےحق روزگارپرڈاکاڈالا، اسٹیل ملزبندہونےسے10ہزارخاندان بےروزگارہوگئے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پبلک سروس کمیشن بندکرکےروزگارچھیناگیا، عمران خان روٹی،چھت اورروزگارچھین رہےہیں، پی ٹی آئی کے3سال میں تاریخی مہنگائی ہوئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی اوربیروزگاری حکومت کاکارنامہ ہے، یہ عمران خان کی پہلی اورآخری حکومت ہے،عوام کوووٹ کاحق ملےگاتووہ پیپلزپارٹی کاساتھ دینگے۔