'امریکا چاہتا تھا، دنیا کو دکھائے لوگ ڈررہے ہیں' ترجمان طالبان
ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ 31 اگست کے بعد جنکے پاس دستاویزات ہیں، وہ آ اور جا سکتے ہیں، امریکا چاہتا تھا دنیا کو دکھائے کہ لوگ ڈر رہے ہیں۔
پروگرام آج رانا مبشر کیساتھ میں بات کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ کابل دھماکے میں کئی افغان شہری بھی مارے گئے،
ان کا کہنا تھا کہ حملے میں غیرملکی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ذمہ داری انکی ہے جو سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے تھے۔
سہیل شاہین نے مزید کہا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ جنکے پاس دستاویزات ہوں یا نہ ہوں وہ ائیرپورٹ آجائیں، اور اس طرح انہوں نے داعش کیلئے بھی راہ ہموار کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا تھا دنیا کو دکھائے کہ لوگ ڈر رہے ہیں، اور یہ تاثر جائے کہ لوگ افغانستان سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کردی گئی۔ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کوکم سے کم وقت میں پاکستان سے منتقل کیا جائے گا، اسلام آباد آئے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ایرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا،
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔