افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی
امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کردی گئی۔ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کوکم سے کم وقت میں پاکستان سے منتقل کیا جائے گا، اسلام آباد آئے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ایرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا،
ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نا لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔