'سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رضا باقر آپکو خراج تحسین پیش...
شائع 27 اگست 2021 06:48pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رضا باقر آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اوورسیز پاکستان سے میرا بہت تعلق رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس پاکستان کی جی ڈی پی جتنی دولت ہے، سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ اوورسیز پاکستانیز ہیں، اوورسیز پاکستانیوں سے سب سے کم فائدہ اٹھایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس پاکستان کی جی ڈی پی جتنی دولت ہے، سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، پاکستان میں کئی قبضہ گروپ بیٹھے ہیں، محنت کر کے لوگ پلاٹ لیتے ہیں اور اس پر قبضہ ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنا پلاٹ ہوتا ہے اور اپنے اوپر ہی ہی کیس بن جاتا ہے، ہم قبضہ گروپ کیخلاف جہاد کررہے ہیں،

ان کا مزید کہنا تھا کہ روشن اپنا گھرمیں بینکس گارنٹی کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے پلاٹ پر بھروسہ ہوگا، پاکستان کو ڈالرز کی شدید ضرورت ہے، روشن اپنا گھر ایک گیم چینجر ہے، ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ کا مسئلہ بنا ہوا ہے، یہ اسکیم چل گئی تو کرنٹ اکاؤنٹ کا خلا پر ہوجائے گا، 90 لاکھ پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیطرف لائیں گے۔