'ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہی ہے'
ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے ہزاروں افغان فوجیوں کو تربیت دی، پاکستان دنیا کو افغان امن سبوتاژکرنے والوں کی نشاندہی کرتا رہا۔
پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا کام ایک بہت بڑا کام تھا، پاک افغان کی 80 فیصد سرحد پر باڑ لگائی جاچکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ باڑ لگانے کے دوران متعدد پاکستان فوجی شہید ہوئے، 377 پوسٹس کے درمیان میلوں کا فاصلہ ہے، 20 سال کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شیردل، راہ نجات،راہ راست، ضرب عضب جیسے کئی آپریشن کئے، 6 ستمبر یوم دفاع قوم کے ساتھ ملکر منائیں گے، اس یوم دفاع پر ٹیگ لائن ہوگی 'وطن کی مٹی گواہ رہنا' افغانستان میں جو بھی ہورہا ہے اسکا اثر پاکستان پرآئے گا۔اسی لئے افغانستان میں دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے تحفظات ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کررہی ہے، ہمیں یقین ہے افغان طالبان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے، پاکستان میں اب دہشتگردوں کا کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے۔ ہم نےانہیں پاکستان سے باہر نکال دیا ہے، پاکستان کے قوانین اسلامی قوانین کے تحت ہیں، پاکستان کا آئین و قانون وہی رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری کی ایک ہی وجہ تھی پاکستان کیخلاف کام کرنا، بھارت کو نہ افغان اور نہ افغانستان سے پیار ہے، این ڈی ایس نے بھارت کے ساتھ ملکردہشتگرنیٹ ورک بنائے، داعش، ٹی ٹی پی، اور دیگر دہشتگردوں کو جمع کیا، اتنی محنت اپنی تربیت پر کرلیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، ہمیں نہیں معلوم افغانستان میں حالات کب نارمل ہوں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔