امریکی فوج کا بزدلانہ انخلا، جوبائیڈن پر تنقید

افغانستان میں کابل پر طالبان کے قبضے اور امریکی افواج کے انخلا...
شائع 25 اگست 2021 11:33pm

افغانستان میں کابل پر طالبان کے قبضے اور امریکی افواج کے انخلا سے چند ہفتے قبل کئی بولی وڈ فنکاروں نے افغانستان کے معاملے پر اپنی آواز اٹھائی ہے اور اب معروف بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پہلے جوبائیڈن نے افغانستان میں امریکی فوج کیلئے خدمات سرانجام دینے والے افغان شہریوں کیلئے ایک ٹوئیٹ کی تھی ، ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسکرین اور قانونی کلیئرنس کے بعد افغانستان کے ان شہریوں کوانکے نئے گھر امریکا میں خوش آمدید کہیں گے جنہوں نے ہمیں جنگ میں معاونت فراہم کی ہے۔

تاہم اب عدنان سمیع نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کا ہے کہ طاقت اپنے عمل کی ذمے داری لینے کو کہتے ہیں ، اور آپ نے اپنی ناکامی کی ذمے داری نہ لیتے ہوئے بزدلانہ انخلا کرتے ہوئے امریکی شہریوں اور ہزاروں افغان شہریوں کو وہیں پر چھوڑ دیا جنہوں نے آپکی مدد کی تھی۔

عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ سویلینز کو پہلے افغانستان سے نکالا جانا چاہیئے تھا۔

انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیریس کا ٹوئیٹ بھی ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا صحیح فیصلہ ہے تاہم یہ کہانی کا دوسرا رخ ہے کہ آپکی افغانستان میں موجودگی ایک ناکامی سے مترادف ہے۔

انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے طریقہ کار کو بھی مایوس کن قرار دیا۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے پہلے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ دو دہائیوں تک امریکی اہلکاروں نے افغانستان میں اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر رکھی اور ہمیں اس پر فخر ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا صحیح فیصلہ ہے۔

Source: Times oF India