مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔...
شائع 25 اگست 2021 09:01pm

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق مصباح کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ مصباح پاکستان ٹیم کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔ دس روز تک جمیکا کے ہوٹل میں قرنطینہ کریں گے۔

تاہم مصباح کی طبیعت بہتر ہے۔ ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں۔ وہ اب دس روز بعد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر پاکستان آئیں گے۔